غیر معیاری زرعی ادویات اور مقررہ نرخوں سے زائد کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرخانیوال

بدھ 30 جنوری 2019 23:35

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر معیاری زرعی ادویات اور مقررہ نرخوں سے زائد کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا متعلقہ افسران کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کریں خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندارج کروایا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ںنے ضلعی زرعی مشاورتی اور ضلعی زرعی ٹاسک فورس سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز محمد ارشد ، رمیض ظفر ، روبینہ کوثر ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فیاض سنپال‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سردار جمیل احمد سمیت لائیو سٹاک ، پیسٹ وارننگ ،واٹر منیجمنٹ ، محکمہ انہار ، محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکمو ںکے افسران،کاشتکاروں کے نمائندگان محمد آصف نیازی،کھاد،زرعی ادویات ڈیلرز نمائندگان طارق نواب پراچہ ،رانا محمد الیاس نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں