امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت 13رجب المرجب21مارچ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

جمعہ 15 مارچ 2019 12:51

امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت 13رجب المرجب21مارچ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت 13رجب المرجب21مارچ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میںٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ محافل اوردیگر تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جشن ولادت کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہو نگی جبکہ شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علیؓ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم علی ؓ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں