پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23مارچ کو منایا جائے گا

منگل 19 مارچ 2019 12:31

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد موسمیاتی پیش گوئیوں میں محکمہ موسمیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور میڈیا کی توجہ محکمہ موسمیات کی جانب مبذول کرواناہے اس دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وزارت ماحولیات کے زیر انتظام مختلف سیمینارز،ورکشاپ اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے موسمیات کے عالمی دن کی ابتدائ23مارچ 1950ء سے ہوئی تھی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں