جہانیاں:نواحی علاقہ مہر شاہ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم،کمسن بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی

پیر 22 اپریل 2019 22:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) نواحی علاقہ مہر شاہ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم،کمسن بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں میں خانیوال روڈ پر مہر شاہ کے قریب ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اورٹریکٹر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں جہانیاں کے چک153دس آر کے رہائشی مجید مسیح کی کمسن پوتی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں