سنٹر پر کاشتکاروںکو فردات و انتقالات کے اجراء میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہئیے، ڈی سی خانیوال

منگل 23 اپریل 2019 23:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اراضی ریکارڈ سنٹر کبیروالہ کا اچانک معائنہ کیا اور سنٹر پر آنیوالے کاشتکاروں کے مسائل سنے۔ انہوںنے اس موقع پر اے ڈی ایل آر کو ہدایت کی کہ سنٹر پر کاشتکاروںکو فردات و انتقالات کے اجراء میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹوکن کے اجراء ، زمینوں کے انتقالات سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر ز کے قیام کا مقصد کاشکاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے ان سنٹرز پر تعینات عملہ کاشتکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے کسی قسم کی رشوت وصولی بارے شکایت ملی تو ذمہ دار ان نہیں چھوڑا جائے گا اور انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں