خانیوال، محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، اسٹام فروش رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 23:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن کے افیسر راے لیاقت نے چھاپہ مار کراسٹام فروش کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سرکل آفیسر رائے لیاقت نے گزشتہ روز اسٹام فروش خالد رفیق گجراور نوید اختر نامی اسٹام فروش کو شکور احمد سکنہ ار134/10جہانیاں سے 50 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان اسٹام پیپرز میں جعلسازی سے مبینہ ردوبدل کرکے کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہڑپ کرواچکے ہیں سرکل آفیسر رائے لیاقت کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں