خانیوال،اینٹی کرپشن کا چھاپہ، جعلی اسٹام فروش کے سرغنہ گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 23:44

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اینٹی کرپشن کا چھاپہ جعلی اسٹام فروش کے سرغنہ گرفتار ، جج حارث منیر کی ہدایت پر سرکل انٹی کرپشن آفیسر شاہد شریف کی نگرامی ںمیں محمد شعیب حمید ، وحید عباس ، پرویز اقبال ، عمیر حیات ، نے مدعی کے ہمراہ چھاپہ مارکر خالد رفیق گجر ، نوید اختر کو 45 ہزار روپے رشوت سمیت گرفتار کر لیا مدعی منظو راحمد نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ ملزمان رشوت کے عوض جعلی اسٹام سابقہ تاریخوں کے جاری کرتے ہیں میں نے فوت شدہ شخص کے نام سابقہ تاریخیوں میں اسٹام خریدنے کا کہا 5 ہزار ایڈوانس دیکر بتایا 45 ہزار دینے کا وعدہ کیا تھا ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں