خانیوال، ڈی ایچ کیو میں مریض کی ہلاکت کا معاملہ، ڈیوٹی ڈاکٹر کی گرفتاری، ڈپٹی کمشنر نے ایڈمن آفیسر کو معطل کر دیا

بدھ 24 اپریل 2019 18:22

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد کا معاملہ شدّت اختیار کر گیا،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مکمل ہڑتال کر دی احتجاجی ملازمین نیاے ایم ایس ڈاکٹر عامر کھڑا کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا، ہے،ایمرجنسی سمیت کسی وارڈز میں کوئی بھی ڈاکٹر ااور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی موجود نہیں،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈیوٹی چھوڑ کر عامر کھڑا کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا،، اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،،ڈسپینسر ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے۔

(جاری ہے)

ایم۔ایس۔ڈاکٹر عامر کھیڑا نیمیرے منہ پر تھپڑ مارے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے وزیر اعلی پنجاب کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاجی مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے،مریضوں کے لواحقین اور اے۔ایم۔ایس بدمعاشی کرتے ھیں۔ سٹاف نرسوں کا کہنا کی کہ ہسپتال انتظامیہ ان کو بے جا دباؤ میں رکھتے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال پر نوٹس لیتے ھوئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انکوائری کے بعد اے۔ایم۔ایس ڈاکٹر عامر کھیڑا اور ایچ۔ار بشیر احمد اور ایڈمن آفیسر اسفند یار ولی کو معطل کر دیا جس پر ہڑتال ختم کر دی گئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں