ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ان کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا جائے،ڈپٹی کمشنر خانیوال

بدھ 24 اپریل 2019 18:22

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تحصیلو ںمیں اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ان کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا جائے ۔

افسران مال ریکوری کے لیے دئیے گئے ٹارگٹ کو ہرصورت حاصل کریں مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور افسران مال کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اے ڈی سی آر عارف ضیاء‘اے ڈی ایل آرز ‘اسسٹنٹ کمشنرز روبینہ کوثر‘رمیض ظفر‘محمد ارشدسمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور افسران مال نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری افسران دفاتر میں اپنی حاضریاں اور ڈیوٹی اسٹیشن پر موجودگی کو ہرصورت یقینی بنائیں سرکاری دفاتر کے اندر او رباہر صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں آبیانہ ‘واٹر ریٹ‘میوٹیشن فیس سمیت دیگر مدات میں سرکاری وصولیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں