وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل ایڈوائزرملک مسعوداحمد اعوان کا پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 18:22

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل ایڈوائزرملک مسعوداحمد اعوان نے پنجاب سیڈ کارپوریشن پیرووال کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر فارمز چوہدری محمد ظفر اقبال نے گاجر ‘شلجم‘پیاز اور گندم کے سیڈپروڈکشن پلاٹس جو کہ ژالہ باری‘بارشوںاور طوفانی آندھی سے شدید متاثر ہوئے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف اے ایس محمد سہیل ارشاد او رپاکستان ایمپلائزیونین پنجاب سیڈ کارپوریشن کے صدر سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے ۔سپیشل ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ملک مسعود اعوان نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپویشن معیاری بیج کی تیاری او رفصلوں کی بہتر پیداوار میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں