خانیوال، ناجائز منافع خوری پر قصابو ں، دکانداروں کو بھاری جرمانے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:10

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سعید نے وجھیانوالہ میں پولٹری،چھوٹے بڑے گوشت اور کریانہ کی دکانوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری پر قصابو ں اور دکانداروں کو 13ہزار روپے کے جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں