ْخانیوال، محکمہ ماحولیات کی پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری

جمعرات 25 اپریل 2019 23:10

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی محکمہ ماحولیات کی جانب سے پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم موضع کورائی بلوچ نصرااللہ والی پل تحصیل کبیر والہ میں زیر تعمیر پرانی ٹیکنالوجی کا بھٹہ سیل کر دیا اور بھٹہ مالکان قیصر خان اور اجمل خان کے خلاف تھانہ صدر کبیروالا میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ اس کاروائی میں انسپکٹر محمد امجد،راؤ عتیق الرحمن،اوصاف علی اور گلزار حسین نے حصہ لیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں