خانیوال ،پانچ رمضان بازاروں کے قیام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 26 اپریل 2019 19:15

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی پانچ رمضان بازاروں کے قیام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان بازار حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق 25شعبان سے ہر صورت فنکشنل کردئے جائیں انہوں نے یہ بات رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر عارف ضیاء اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،ڈی ایس پی شبیر وڑائچ،ڈی او ریسکیو اعجاز انجم،محکمہ لائیو سٹاک،زراعت ،محکمہ خوراک،چیف آفیسر بلدیات،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں آٹا ،گھی،چینی،انڈے،پولٹری،گوشت،سبزیوں،پھلوں،بیسن،لیموں پر سبسڈی کے ساتھ دیگر اشیاء خورد و نوش عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ نرخوں اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں