خانیوال ۔گاڑی چلاتے وقت تمام احتیاطی تدا بیر اختیا ر کرنا لازمی ہی.پٹرولنگ آفیسر وسیم عباس

جمعہ 24 مئی 2019 18:13

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 18 خانیوال کے موبائل ایجوکیشن یونٹ انچا رج انسپکٹر رانا مبشر حسن اور پٹرولنگ آ فیسر وسیم عباس نے مختلف تعلیمی اداروں، ٹرک اڈوں، بس سٹینڈز پر روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچرز دیے جس میں طلبائ ، اساتذہ،رکشہ ڈرائیورز، مو ٹر سائیکل سوار، ٹر ک ڈرائیورزاور پی ایس وی ڈرائیورزو دیگر عملہ کو روڈ سیفٹی بار کے با رے لیکچر زدیے اور ان کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ?گاڑی چلاتے وقت تمام احتیاطی تدا بیر اختیا ر کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیٹ بیلٹ، سیفٹی ہیلمٹ، غلط اوور ٹیکنگ،اوورلوڈنگ، یوٹرن،ون وے کی خلاف ورزی، لین وا ئیلیشن،اوور سپیڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دی گئی اور کسی بھی شکایت یا ہیلپ کی اطلاع فوراًہمارے ہیلپ لائن نمبر 130 پر دیں۔تمام افراد نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو بہت سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔بیٹ نمبر 18 خانیوال کے افسران کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں عام پبلک اور روڈ یوذرز کو مستفید کرتے رہیں اور اٴْن کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے رہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں