خانیوال ۔خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

جمعہ 24 مئی 2019 18:13

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈ پٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدر ی نے تعمیراتی محکمو ں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی خود چیکنگ کروں گا کسی بھی منصوبہ میں ناقص مٹیریل یا سستی پائی گئی تو ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا انہو ں نے یہ بات ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ فیصل شہزاد سمیت محکمہ تعلیم‘کالجز‘ سپورٹس‘ بلڈنگز‘ ہائی ویز‘ لوکل گورنمنٹ‘محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری 178ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار‘ فنڈز کے اجرا ئ و استعمال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید بتایا کہ دیہات تک رسائی کے پروگرام ’’نیا پاکستان منز لیں آسان‘‘ کے تحت ضلع میں 6سڑکیں جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ‘لوکل گورنمنٹ اور روڈز کے 46منصوبوں پر کام معیار کی ضمانت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں