وفاقی اداروں کے خلافلوگوں کے مسائل،شکایات کے ازالہ کے لیے ان کی دہلیز پر داد رسی کی جائیگی، چوہدری عبدالحمید

بدھ 17 جولائی 2019 19:04

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وفاقی محتسب کی ہدایت پر ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب ملتا ن ریجن ملتان چوہدری عبدالحمید وفاقی اداروں کے خلاف لوگوں کے مسائل،شکایات پر مبنی درخواستوں کی سماعت کے لیے خانیوال پہنچ گئے۔انہوں نے اے ڈی سی آر آفس میں محکمہ واپڈا (میپکو) کے خلاف 22درخواستوں کی سماعت کی محکمہ واپڈا کی طرف سے ایس ڈی اوز چوہدری نعیم احمد اور راؤ شاکر علی پیش ہوئے۔

ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب نے سائلین کے مسائل اور شکایات نہایت ہمدردی سے سنے اور محکمہ کے مؤقف کو سننے کے بعد شہریوں کی داد رسی کے لیے درخواستوں پر احکامات صادر کیے،جس پر سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ پر حکومت، وفاقی محتسب اور ایڈوائزر کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب ملتا ن ریجن ملتان چوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر ملتان ریجن کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وفاقی اداروں کے خلاف ان کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لیے ان کی دہلیز پر داد رسی کی جاتی ہے،جبکہ وفاقی محتسب کو موصول ہونے والی درخواستوں کو سائلین اور محکمہ جات کے مؤقف کو سن کر دو ماہ کے اندر نمٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ وفاقی اداروں کے خلاف اپنے مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستیں بلا جھجک ان کے دفتر جمع کرائیں ان کی داد رسی100فیصد میرٹ پر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں