خانیوال،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شجر کاری سمیت 12نئی سکیمیں شامل ہیں،حسین جہانیاں گردیزی

جمعرات 18 جولائی 2019 17:18

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ضلع میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو سالانہ ترقیاتی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز اور امن امان بارے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او اسد سرفرازنے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم پی ملکہ شاہدہ احمد،ایم این اے فخر امام کے نمائندہ عابد امام، سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب ضلع میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی فوکس کئے ہوئے ہیں۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خانیوال کے لئے 12 نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں اور نئی ترقیاتی سکیموں میں شجر کاری کے پروگرام بھی شامل ہیں نیا پاکستان نئی منزلیں پروگرام کے تحت دیہات تک رسائی کے لئے چھ سڑکیں بنائی جائینگی اور خانیوال کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں