پولیس لائنز خانیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد

پیر 22 جولائی 2019 18:11

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمین کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز خانیوال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسدسرفراز خان کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر شبیر وڑائچ ‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد فیاض سنپال‘آر آئی انسپکٹر خالدمحموداورلائن آفیسر منور ستاربھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

جنرل پریڈ کے دوران خانیوال پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈ ن اوریلیٹ فورس کے دستوں نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیس افسران وملازمین اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں‘شہریوں کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔انہو ںنے لائن آفیسر کو ہدایت جاری کیں کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت پولیس لائن میں مزید پودے لگائے جائیں ۔بعدازاں ڈی پی او نے ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں