خانیوال، محکمہ اصلاح قیدیان کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 22 جولائی 2019 18:54

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال صہیب احمد رومی کے حکم پر ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں محکمہ اصلاح قیدیان کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سول جج صباء رزاق تھیں۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی طرف سے نمائندگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شرافت علی اور ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر رانا ساجد سرور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سمینار میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر رانا ساجد سرور نے محکمہ اصلاح قید یان کا تعارف اور اغراض مقاصد بیان کئے اور بتایا کہ سول جج وسیم احمد، صباء رزاق، جواد ظفر اور عثمان محمود نے معمولی جرائم میں ملوث افراد کو بغرض اصلاح جیل بھجوانے کی بجائے پروبیشن آفیسر کے حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ملک شرافت علی نے تعلیم شعور اور فرض شناس شہری کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

معروف سماجی راہنما ء بسم اللہ ارم نے معاشرتی برائیوں اور اس سے بچاؤ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجیئیر اور اچھا شہری بنانا چاہتے ہیں مگر غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے کچھ افراد حادثاتی طور پر مجرم بن جاتے ہیں ہمیں ایسے افراد کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ دوبارہ خود کو رآمد شہری بنا سکیں۔ آخر میں محمد عمر نے غربت اور جرم کے موضوع پر اپنا خوبصورت منظوم کلام سنایا۔ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر رانا ساجد سرور نے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ یہ کامیاب سیشن منعقد ہوا آخر میں پروبیشنرز کے مسائل سنے گئے اور انکے حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن کی روشنی میں مؤثر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں