خانیوال، ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کے فیلڈ آفیسرز اور ٹیچرز کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

پیر 22 جولائی 2019 18:54

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور محکمہ ایمر جنسی ریسکیو 1122 خانیوال کے اشتراک سے ناگہانی صورتحال اور حادثات میں متاثر ہونیوالے افراد کی زندگی کو بچانے کیلئے محکمہ تعلیم کے فیلڈ آفیسر ز اور ٹیچرز کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ایم پی اے شاہدہ احمد حیات تھیں ۔

سمینارمیں ڈپٹی ڈائیریکٹر این سی ایچ ڈی ملتان نورین زہرہ، ما نیٹرنگ آفیسر احد عظیم پراچہ، ڈی ای او ایمر جنسی ڈاکٹر اعجا ز انجم، ڈی ای او ایلیمنٹر ی جمیل حیدر، فوکل پرسن راؤ اعجاز، ماسٹر ٹرینر کنور فہیم بھی موجود تھے۔ ڈی او ایمر جنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجا ز انجم نے ٹریننگ ورکشاپ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ ٹریننگ میں محکمہ تعلیم کے فیلڈ آفیسر ز اور اساتذہ کو بنیادی فرسٹ ایڈ، فائیر فائیٹنگ اور حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے تربیت دی جائے گی ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے روز فریکچرز، خون کے بہاؤ کو روکنا، مصنوعی سانس کو بحال کرنا اور حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے ٹریننگ دی گئی ٹریننگ میں 50 آفیسرز، مرد وخواتین اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، کسی نا گہانی صورتحال، قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں متاثر ہونیوالے افراد کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ٹیکنیکل تربیت کا حصول ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے تربیت حا صل کرنیوالے آفیسرز اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تربیت حا صل کرنے کے بعد یہ ٹریننگ طلباء وطالبات اور معاشرے کے دوسرے افراد تک پہنچائیں۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائیریکٹر نورین زہرہ، ڈی ای او جمیل حیدر، فوکل پرسن کنور فہیم،مانیٹرنگ آفیسر احد عظیم پراچہ اور راؤ محمد اعجاز نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں