ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیگری ہوئی دیوار کی مرمت کا مطالبہ

پیر 19 اگست 2019 21:18

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی گزشتہ کئی ماہ سے گری ہوئی دیوار سیکورٹی رسک بن گئی ۔مسلح گارڈ تعینات نہ ہونے کے باعث غیر متعلقہ افراد کی آمد ورفت کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے جبکہ گری ہوئی دیوار کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ادویات اور قیمتی سامان چوری ہونے لگا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یو ں تو سیکورٹی اور ڈسپلن نام کی کوئی چیز دیکھائی نہیں دیتی رہی سہی کسر گزشتہ کئی ماہ سے ڈی ایچ کیو کی مشرقی اطراف سے گری ہوئی40سے 50 فٹ دیوار نے پوری کردی غیر متعلقہ فراد کا داخلہ اور منچلوں نے اسے شاہراہ عام بنا لیا سرشام ہی منچلوں کی ٹولیاں موٹرس سائیکلوں پر سوار ہو کر اسی راستہ سے داخل ہو جاتے ہیں جس سے خواتین مریضوں اور پیرا میڈیکل سٹاف ،نرسوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ہسپتال کے ایم ایس اوردیگرانتظامیہ نے عوامی شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر متعدد بار ہسپتال کی قیمتی ادویات اور دیگر قیمتی سامان یہاں تک کے مین بجلی کی تار بھی چور چرا کر لے گئے۔عوامی سماجی تجارتی حلقوں مریضوں ان کے ورثا نے ڈپٹی کمشنراشفاق چوہدری سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر دیوار کی تعمیر اور سیکورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں