خانیوال ، جشن آزادی و اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے پر وقار تقریب، مختلف مقابلوں کا انعقاد

پیر 19 اگست 2019 21:18

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں جشن آزادی و اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقا ریر، ملی نغمے اور مباحثہ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری اختتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ایم پی اے شاہدہ حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میڈم رقیہ سلطانہ، پرنسپلز عاقب احمد چوہدری، رانا خلیل احمد، زینب مسعود سمیت اساتذہ،طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کے بعدحاصل ہونیوالے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیں متحد ہوکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے انکا ہر محاذ پر ساتھ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کو اتحاد و یکجہتی کی سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا مقبو ضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پاما لی پر عالمی برادری کو بھارت کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میڈم رقیہ سلطانہ نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو نظریہ اسلام اور اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرانا اشد ضروری ہے۔ ریٹائرڈ پرنسپل میڈم عابدہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لئے ہماری نوجوان نسل صلاحیتوں سے مالا مال ہے انکی درست سمت میں راہنمائی دنیا میں انقلاب بر پا کر سکتی ہے پرنسپل ادارہ عاقب احمد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری، ایم پی اے شاہدہ حیات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میڈم رقیہ سلطانہ نے کالج کے لان میں موسم برسات شجر کاری کے حوالہ سے پودے لگائے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں