خانیوال ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کیزیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان بارے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

منگل 20 اگست 2019 18:08

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کی اجلاس میں تبدیل ہونے والے ڈی پی او اسد سرفراز خان‘ اے ڈی سی آر عارف ضیائ ‘ اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی‘ تمام مکاتب فکر کے علمائ کرام‘ صدر و جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار بھی موجود تھی. اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی کا محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ خانیوال ایک پر امن ضلع ہے امن و امان کی فضا ء آئندہ بھی برقرار رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت‘ تجاوزات کا خاتمہ اور لائٹنگ کے احکامات دے دئیے ہیں تبدیل ہونے والیڈی. پی. او اسد سرفراز نے کہا کہ خانیوال تعیناتی کے دوران ممبران امن کمیٹی کا بھر پور تعاون ملا۔جس سے ضلع میں امن وامان قائم رکھنے میں بڑی مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں