خانیوال،کشمیری بھائیوں یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 اگست 2019 17:37

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمدچوہدری نے کی ریلی میں اے ڈی سی آر عارف ضیاء ، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ، سی او ضلع کونسل محمد حسین بنگش ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ سمیت دیگر محکموں کے افسران وملازمین ، سول سوسائٹی کی شخصیات ، میڈیا نمائند گان ، اسا تذہ ،سکولوں کے طلباء و طالبات اور اہلیان شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی ڈسٹرکٹ جناح لائبریری سے شروع ہو کر ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ‘‘کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔کشمیر سے رشتہ کیا۔۔ لاالہ اللہ ‘‘کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ‘‘اور کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اور جدو جہد آزادی کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں