خانیوال ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے , ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

جمعہ 23 اگست 2019 17:37

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہورہے ہیں اور انہیں خاصا ریلیف ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عارف ضیائ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی ٹریفک محمد نعیم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مہر فیاض سنپال،ڈی ڈی کالجز میڈم رقیہ سلطانہ، سی او ضلع کونسل محمد حسین بنگش سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں لوگوں نے محکمہ بلدیات، ہائی ویز اور محکمہ تعلیم سے متعلقہ اپنی شکایات اور مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں