محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری

ہفتہ 24 اگست 2019 16:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنراشفاق احمدچوہدری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، ٹریفک پولیس جلوس کے راستوں پر متبادل راستوں کا تعین کرے۔محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنراشفاق احمدچوہدری نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدچوہدری نے محر م پلان پر 100 فیصدعمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے اجلاس میں اے ڈی سی آ ر عارف ضیاء ، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،چیف آفیسرز ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز، ڈی او ایمر جنسی کی شرکت اجلاس میں محکمہ واپڈا، سوئی گیس، ریلوے، پی ٹی سی ایل کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ یکم محرم سے قبل جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت، لٹکتے ہوئے تار ہٹانے اور وال چاکنگ ختم کی جائے۔ٹریفک پولیس روٹس پر ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل روٹس کا تعین کرے۔ اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں