متعلقہ سرکاری محکموں کی طرف سے کئے جانیوالے بہترین انتظامات نے قیام امن کو یقینی بنایا، ڈی سی خانیوال

بدھ ستمبر 18:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے دوران امن وامان، اخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضاء برقرار رکھنے پر سرکاری افسران، علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات، ریو نیو، پولیس، بلدیات، ریسکیو 1122، صحت، سول ڈیفنس، واپڈا، سوئی گیس، ٹیلی فون سمیت دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کی طرف سے کئے جانیوالے بہترین انتظامات نے قیام امن کو یقینی بنایا اور تمام مسالک کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے بھر پور محنت اور جدو جہد سے ضلع بھر میں خوشگوار ماحول کی فضاء برقرار رہی انکی طرف سے کی جانیوالی تمام کا وشیں قابل ستائش ہیں۔

خانیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments