ڈی سی، ڈی پی او خانیوال کی عا شورہ کے جلوسوں کی مختلف اوقات میں مانیٹرنگ

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے عا شورہ محرم الحرام کے جلوسوں کی مختلف اوقات میں مانیٹرنگ کی۔ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر پر قائم مین کنٹرول روم میں ضلع بھر میں نکالے جا نیوالے یوم عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کی اور متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کو ہدایات جاری کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ سارا دن مختلف اوقات میں موقع پر جاکر جلوسوں کی نگرانی کی۔انہوں نے مختلف علاقوں میں جلوسوں کا بھی معائنہ کیا اور عزاداروں کو دی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مختلف نوعیت کے کاموں بارے متعلقہ افسران اور ملازمین کو ہدایا ت بھی جاری کیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر عاشورہ محرم کے مین جلوس کے اختتام تک ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے مکمل نگرانی کی اس موقع پر علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں