ڈی سی خانیوال نے کبیروالہ کی رہائشی بیوہ کو امدادی چیک دے دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے موضع امیر پور کبیر والہ کی رہائشی بیوہ زہراں مائی کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب، لا چار اور بے سہارا لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یتیموں، بیواؤں اور نادار لوگ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں انکی بھر پور طریقہ سے مدد کیلئے مرحلہ وار کوششیں جاری ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں