ڈی سی خانیوال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدر ی نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کا معائنہ کیا،جہاں پر انہوں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور ہسپتال کی لیبارٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل سٹاف کی حاضر ی سمیت سٹور فار میسی رجسٹرچیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں ٹیسٹوں سے متعلقہ مشینری ہمت وقت فنکشنل حالت میں رکھی جائے تاکہ ٹیسٹوں کے لئے آنیوالے لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدر ی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔انہوں نے ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کا علاج معالجہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر کریں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں