خانیوال، ڈینگی سے آگاہی بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:25

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو متحرک کرنے کے احکامات دے دئیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں ڈینگی سے آگاہی بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے، تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم بارے اپنی سرگرمیاں محکمہ صحت سے شئیر کریں، بدلتے موسم میں انسداد ڈینگی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے یہ بات انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اختر حسین منڈیرا، خانیوال، کبیروالا، جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، محکمہ تعلیم، صحت، زراعت،سوشل ویلفیئر، بہبود آبادی و دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران روزانہ اپنے دفاتر کی صفائی کا جائزہ لیں، تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچاؤ بارے خصوصی آگا ہی مہم چلائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے ٹائر شاپس اور کباڑ خانہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کے احکامات بھی دے دئیے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں