خانیوال، ڈی پی او کا بدھ کا دن پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے لئے وقف

ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:51

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اردل روم لگا کر پولیس ملازمین کے خلاف 434 شو کاز نوٹسز کو بعد از سماعت و ضروری کارروائی نمٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس ملازمین کی ٹرانسفر ، چھٹیوں، اور پنشن بارے درخواستوں کی بھی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونے اس موقع پر کہا کہ پولیس ملازمین اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیں، تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، فرائض میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بدھ کا دن پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے لئے وقف کردیا ہے، اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک دیگر محکمانہ امور کے ساتھ ہربدھ کے روز پولیس لائنز میں ملازمین کے مسائل سنا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں