خانیوال، تھانوں میں زیر حراست ملزمان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او

بدھ 18 ستمبر 2019 23:09

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تھانوں میں زیر حراست ملزمان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی شخص کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر بھی متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی، سرکل کبیروالا میں اشتہاریوں کے خلاف مہم تیز کی جائے ،تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کریں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سرکل کبیروالا کی کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی کبیروالا، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ضلع خانیوال کو جرائم سے پاک کرنا ان کا مشن ہے، منشیات فروش کسی رعایت کے مستتحق نہیں ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں