جہانیاں: گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر تشدد، سر میں اینٹ مار کر زخمی کر دیا ،

جلتی آگ میں پھینک دیا ،جسم بھی جھلس گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:57

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر تشدد، سر میں اینٹ مار کر زخمی کر دیا ،جلتی آگ میں پھینک دیا ،جسم بھی جھلس گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے چک115دس آر کے غلام عباس نے پولیس تھانہ جہانیاں کو بتایا کہ اس کی د و بیٹیوں کی شادی چک مذکورہ کے حاجی اکرم کے بیٹوں کے ساتھ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میری بیٹی فرزانہ بی بی زوجہ اظہر حسین گھر کے صحن میں چولہے پر روٹیاں پکا رہی تھی کہ اس کی اپنی ساس کوثر بی بی کے ساتھ تو تکار ہوئی تو میری بیٹی کے سسر محمد اکرم نے میری بیٹی فرزانہ کو تھپڑ مار دیاجبکہ میری بیٹی کے دیور فخر عباس نے اینٹ اٹھا کر میری بیٹی کے سر میں مار دی جس سے میری بیٹی زخمی ہو گئی تو اسے جلتی آگ میں دھکیل دیا جس سے اس کا جسم جھلس گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مضروبہ کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ملزم فخر عباس کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں