بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی16ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی16ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی ا س سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد، مظفر گڑھ سمیت مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین نواب زادہ نصر اللہ خان کی جمہوریت کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ا س موقع پر ان کے آبائی علاقہ خان گڑھ میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نواب زادہ نصر اللہ خاں1918ء میں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پیدا ہوئے وہ نصف صدی سے زائد تک خارزار سیاست میں آبلہ پائی کرتے رہے اپنے 55سالہ سیاسی کیرئیر میںاگرچہ نواب زادہ نصر اللہ خاں مقبول سیاسی رہنما نہ بن سکے لیکن ہر سیاسی رہنما ان کے سیاسی ڈیرے پر حاضری ضرور دیتا تھا بڑے بڑے سیاستدان ان سے سیاسی معاملات پر مشاورت کیلئے آتے رہے۔سیاسی تاریخ میں ان کا اہم ترین کارنامہ پرویز مشرف کے خلاف پاکستانی سیاست کے دو روایتی حریفوں میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا ۔ان گنت سیاسی اتحادوں کا بانی نوابز ادہ نصر اللہ خاں26ستمبر 2003ء کو 85برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گیا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں