کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت خانیوال میں لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں، ڈی سی

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:37

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا سرسبز ماحول فراہم کرنے کے سلسلہ میں نیسلے کے اشتراک سے فضل پارک میں شجر کاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی آر تنویر یزداں، منیجرنیسلے رضوان اسلام،ہیومن ریسورس منیجرمحمد ایوب الرحمان، پی آر او اینڈ سیکورٹی آفیسر کرنل (ر) ظفر اقبال سمیت سول سوسائیٹی کی شخصیات، شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں اور شجر کاری مہم تاحال جاری ہے۔انہوں نے کہا شجر کاری مہم میں نجی شعبہ کا کردار قابل ستائش و تقلید ہے شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال کو ایک مثالی ضلع بنانا میرا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں