خانیوال ۔ڈی سی خانیوال نے پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشز کے معائنہ جات کیلئے خصوصی ٹیموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:20

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ضلع خانیوال میں پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشز کے معائنہ جات کیلئے تحصیل سطح پر قائم کی جانیوالی خصوصی ٹیموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل سطح پر خصو صی معائنہ ٹیم متعلقہ اسسٹنٹ کمشنراور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خانیوال، ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر خانیوال اور سول ڈیفنس آفیسر خانیوال کی نمائندگی پر مشتمل ہوگی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں