ڈی او انڈسٹریز خانیوالکی ضلع بھر میں پیٹرول پمپس کی چیکنگ،کم مقدار میں پیٹرول وڈیزل فروخت کرنے پر 18 یونٹس کو بند کر دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:13

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں بھی کم مقدار میں پیٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈی او انڈسٹریز خانیوال محمد بلال مارتھ نے ضلع بھر میں پیٹرول پمپس چیک کیے اور تین پیٹرول پمپس کو مقررہ پیمانے سے کم مقدار میں پیٹرول وڈیزل فروخت کرنے پر 18 یونٹس کو بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں