نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سید حسین جہانیاں گردیزی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:41

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی اور استحصال شدہ طبقوں کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ان کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے یہ بات انہوں نے سرکٹ ہا ؤس خانیوال میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مساویانہ تقسیم دولت کے ذریعے عوام کو ملکی وسائل میں شریک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جس کے حل کیلئے مرحلہ وار سرتوڑ کوششیں جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصاری کے لئے ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر حکومتی حکمت عملی پر کام جاری ہے جبکہ صحت،تعلیم، زراعت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بھی عملی اقدامات اٴْٹھائے جارئے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن سے پاک فلاحی معاشرے کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے سرکٹ ہاؤ س میں ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل نہایت ہمدردی سے سنے اور متعدد پر موقع پر احکامات صادر کئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں