خانیوال۔ مشترکہ کوششوں سے ہی ڈینگی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے، سید حسین جہانیاں گردیزی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:40

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے خانیوال پہنچ گئے ۔انہو ںنے ڈی سی دفتر خانیوال میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سید علی عباس شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اجلاس میں اے ڈی سی آر تنویز یزداں ‘اے ڈی سی جی محمد اختر‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ‘اسسٹنٹ کمشنر ز زین العابدین ‘غلام مصطفی ‘رمیض ظفر ‘ذیشان ندیم ‘محکمہ صحت سمیت دیگر لائنزڈیپارٹمنٹس کے افسران کے شرکت کی ۔ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی سرمیاں تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردادر عثمان بزدار ضلع میں ڈینگی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں موجودہ موسم میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں تمام محکمے 30 نومبر تک الرٹ رہیں اور اپنی سرگرمیاں جار ی رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی ڈینگی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں