پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ یونیورسل چلڈرن ڈے ‘‘کل منایا جائے گا

منگل 19 نومبر 2019 00:08

ٰجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن ’’ یونیورسل چلڈرن ڈے ‘‘ 20نومبربدھ کو منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین بچوںکی تعلیم وتربیت ،شعور و آگہی کیلئے سماجی تنظیموں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نی1954ء کو تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں اس تجویز پر جنرل اسمبلی نی20نومبر1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈیکلریشن جاری کیاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں