خانیوال،ناجائز تجاوزات ،غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن

جمعرات 21 نومبر 2019 15:57

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خانیوال نعیم عباس کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس خانیوال کا کبیروالا میں ناجائز تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن کبیروالا کے سردار پور چوک و کمیٹی چوک اور مخدوم پور چونگی چوک اور شہر موڑ و جھنگ روڈ موڑ پر ٹریفک پولیس کی کاروائی کاروائی کرتے ھوے ٹریفک پولیس 46 گاڑیوں کے چالان کئے اور بھاری جرمانے کئے جس میں21 چالان اور بھاری جرمانے بڑی گاڑیوں کو کئے اور 3 گاڑیوں اور ڈرائوران کے خلاف پرچے درج کئے گئے کبیروالا میں رش کے اوقات خاص کر سکول کے اوقات میں ان تجاوزات اور غلط پارکنگ کی وجہ سے مسئلہ سامنے آرہا تھا جسکو اس آپریشن سے مکمل کلیر کر دیا گیا ھے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کی ھدایات پر اس سلسلہ میں ضلع بھر میں کاروائی جاری رہے گی تاکہ عوام الناس کی ٹریفک کے متعلقہ مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں