اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے اکسٹھ برس بیت گئے

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:16

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے اکسٹھ برس بیت گئے ان کی61ویں برسی 5دسمبرجمعرات کو منائی گئی۔

(جاری ہے)

پطرس بخاری جن کا اصل نام سیّد احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے وہ ایک ممتاز مزاح نگار،شاعر،صحافی اور ادیب تھے ان کی معروف تصنیف میں ’’ پطرس کے مضامین ‘‘ بے حد مقبول ہے انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیںحکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیںان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میںہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958ء کو امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں