آٹا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے فلور ملز مالکان، ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈی سی خانیوال

جمعرات 16 جنوری 2020 19:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے آٹا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے، ناجائز منافع خوری کرنے والے فلور ملز مالکان، ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں ہدایت کی ہے کہ ہر علاقہ تک آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور رکاوٹ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے مختلف فلور ملز کو چیک کیا اور کوٹہ سے کم آٹا مارکیٹ میں سپلائی کرنے پر مدینہ فلور ملز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرکے سات دن کے لئے گندم کا کوٹہ سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں