وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ضلع خانیوال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، سید حسین جہانیاں گردیزی

جمعہ 17 جنوری 2020 16:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ضلع خانیوال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں وزیراعلی پنجاب کی زیرسرپرستی ضلع خانیوال میں 18 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں ہر کام جاری ہے ان منصوبوں کو مٹیریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس مہم کا دائرہ کار دور دراز علاقوں اور دیہات تک بڑھایا جائے محکمہ صحت عطائیوں کے گرد گھیرا تنگ کرے انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ایم پی اے شاہدہ احمد حیات اور ایم پی اے خاورشاہ کے نمائندہ سمیت اے ڈی سی جی محمداختر منڈھیرا اسسٹنٹ کمشنرز خانیوال کبیروالا میاں چنوں زین العابدین حافظ محمد مدثر۔

(جاری ہے)

ذیشان ندیم و دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی- صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی کو اجلاس میں امن وامان کی صورتحال۔محکمہ صحت کی کارکردگی۔ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے آبادی پر کنٹرول کے لیے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹا چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں ناجائز منافع خوروں اوراشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی دور دراز علاقوں اور دیہات میں اپنے کیمپس قائم کرے اور لوگوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کریں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتوں پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں اس موقع پر اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن سید بہار حسین شاہ نے جرائم کی روک تھام کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں