سرکاری وصولیوں کا ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے گا ،ڈپٹی کمیشن آغا ظہیر عباس شیرازی

جمعہ 17 جنوری 2020 16:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ڈپٹی کمیشن آغا ظہیر عباس شیرازی نے ریونیو افسران کو سرکاری وصولیوں کے اہداف کو سوفیصد یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری وصولیوں کا مقرر ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا انہوں نے یہ بات افسران مال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر تنویر یزدان اسسٹنٹ کمشنر خانیوال کبیروالا چنوں زین العابدین حافظ محمد مدثر ذیشان ندیم سمیت اے ڈی ایل آرز۔

(جاری ہے)

تحصیل داراناور دیگر ریکوری افسران نے شرکت کیاجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو اسٹیمپ ڈیوٹی انکم ٹیکس واٹر ریٹ سمیت دیگر سرکاری وصولیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ سرکاری وصولیوں وصولیوں کی ریکوری کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں