جہانیاں:50سال تک ایک ہی مسجد میں اذان دینے والے مئوذن محمد اسماعیل انتقال کر گئے

بدھ 22 جنوری 2020 22:13

جہانیاں:50سال تک ایک ہی مسجد میں اذان دینے والے مئوذن محمد اسماعیل انتقال کر گئے
ٓجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) نصف صدی تک ایک ہی مسجد میں اذان دینے والے مئوذن کا انتقال ہو گیا ،زندگی بھر سنت حضرت بلال ؓ ادا کی،نماز جنازہ میں بڑ ی تعداد میں لوگوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر کی قدیمی مسجد جامع رحمانیہ میںنصف صدی تک مئوذن کے فرائض انجام دینے والے حافظ محمد اسماعیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انہوں نے پوری زندگی اللہ رب العالمین کی کبریائی بلند کی اوروہ نصف صدی تک ایک ہی مسجد میںاذان دیتے رہے ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں