کورونا وائرس کے خلاف ضلعی انتظامیہ خانیوال کے اقدامات جاری

منگل 24 مارچ 2020 23:08

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے خلاف ضلعی انتظامیہ خانیوال کے اقدامات جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نیڈی پی او محمدعلی وسیم اور پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا کا اچانک دورہ کیا اوروہاں پر قائم کورونا آئسولیشن وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا -اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ حافظ محمد مدثر اور ایم ایس ڈاکٹر عمارہ بھٹی نے حفاظتی اقدامات،سہولیات اور تحصیل میں قائم قرنطینہ سینٹرز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور پاک آرمی کے افسران نے شہر میں لاک ڈاؤن کے تحت نافذ کی گئی دفعہ 144 کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے اس لیے عوام غیر ضروری طور پر گھومنے پھرنے کی بجائے اپنے گھروں پر رہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجائے گا۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ ڈبل سواری کورونا وائرس کا باعث بن سکتی ہے اس لئے ڈبل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں