جہانیاں: کورونا وائرس سے بچائو کیلئے جہانیاں شہر کے علاقے بھی اذانوں سے گونج اٹھے

جمعرات 26 مارچ 2020 21:46

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کورونا جیسی ناگہانی آفت سے بچائو کیلئے ملک بھر کی طرح جہانیاں شہر کے علاقے بھی بھی اذانوں سے گونج اٹھے۔ اذانوں کاسلسلہ رات دس بجے شروع ہوا اور وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران مساجد سے بھی اذان ردالبلاء دی گئیں اور لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر بھی اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں توبہ و استغفار کا ورد کیاگیا اور کورونا سے نجات کیلئے درود تنجینا کا ورد بھی کیاگیا۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ اذان ردالبلاء کسی بھی مشکل صورتحال اور آزمائش کی گھڑی سے نجات کے لیے دی جاتی ہے۔اس کا ذکر ہمیں احادیث مبازکہ میں بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اذان کے علاوہ قرآن پاک میں موجود آیات شفاء کاورد کرنابھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں ہم اس وقت آزمائش کی گھڑی میں ہیں لیکن ہمیں اللہ پاک کے رحم اورکرم سے ناامید نہیں ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں