خانیوال،خانیوال اسسٹنٹ کمشنر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 31 مارچ 2020 21:44

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور آرمی افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کے گرانفروشی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف دیہاتیوں میں نکلیں اور قیمتوں کے حوالے سے سختی سے نگرانی کی جائے، جس کسی مجسٹریٹ کے علاقہ سے قیمتوں کی زائد وصولی کی شکایات آئی اس مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی گراں فروشی کسی بھی صورت قبول نہیں ہو گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں